مرَدوں کے بارے میں وہ باتیں جو خواتین کو ضرور معلوم ہونا چاہیئں

نیویارک(نیوزڈیسک)اگر کسی مرد کو جاننا ہوتو خواتین کو چاہیے کہ وہ یہ معلوم کریں کہ مردوں کی عادات کیا ہیں کہ اس طرح انہیں مردوں کو ڈیل کرنے میں آسانی ہوگی۔آئیے آپ کو مردوں کے بارے میں کچھ باتیں بتاتے ہیں۔

سرگوشیاں کرنے والے
ہمیشہ سے ہی مرد عورتوں کو یہ کہتے آئے ہیں کہ وہ سرگوشیاں کرتی ہیں لیکن حقیقت میں مرد بھی اپنے دوستوں میں یہی کرتے ہیں بس وہ اسے discussionکا نام دیتے ہیں۔
فحش مواد
مردوں کی اکثریت فحش مواد دیکھنے کی عادی ہوتی ہے لیکن وہ خود کو بہت زیادہ نیک ظاہر کرتے ہیں لہذا آپ کو یہ بات مدنظر رکھنا ہوگی۔
حسد
اگر آپ کی کسی سے دوستی ہے تو اس مرد کی کوشش ہوگی کہ آپ کسی دوسرے مرد سے بات نہ کریں۔ مردوں میں یہ حس قدرتی ہے کہ وہ دوسرے مردوں سے ایسی صورت حال میں حسد کرتے ہیں۔
والدین کی حد سے زیادہ تابعداری
والدین کا احترام ایک اچھی بات ہے لیکن ساتھ ہی اس بات کا بھی دھیان رکھا جائے کہ اپنے جیون ساتھی کو بھی اہمیت دی جائے لیکن کچھ مرد اس معاملے میں بہت ہی زیادہ والدین کی طرفداری کرتے ہیں اور اگر خواتین ٹھیک بھی ہوں تب بھی وہ ان کا ساتھ نہیں دیتے۔
اپنی من مانی مت کریں
آپ کو چاہیے کہ اپنی من مانی مت کریں کیونکہ مرد ہر بات کا کوئی نہ کوئی ایسا حل نکال لیتے ہیں جو ان کے حق میں بہتر ہو۔
آپ کی بات سننا چاہتے ہیں
مرد کبھی یہ باور نہیں ہونے دیتے لیکن حقیقت میں ان کی خواہش ہوتی ہے کہ جس خاتون سے انہیں محبت ہو وہ اس کی بات سنیں اور اس کی باتوں پر عمل کریں۔
دوسری خواتین پر نظر
یہ ایک حقیقت ہے کہ تمام مرد کبھی نہ کبھی دوسری خواتین پر نظر ضرور رکھتے ہیں لیکن اپنے آپ کو بہت زیادہ پارسا دکھاتے ہیں۔
انا پرست
آپ کو چاہیے کہ مردوں کو پیار سے سنبھالیں کیونکہ مردوں کی اکثریت اپنی انا کی اسیر ہوتی ہے۔



آپ جو بھی پہنیںانہیں پرواہ نہیں ہوتی
بظاہر وہ آپ کو یہی تاثر دیں گے کہ وہ آپ کی بات بہت غور سے سن رہے ہیں اور انہیں یہ معلوم ہے کہ آپ نے کیا پہن رکھا ہے لیکن اصل میں ایسا کچھ نہیں۔آپ چاہیں تو اگلے دن پوچھیں کہ رات 
کو آپ نے کون سا لباس پہن رکھا تھا، یقین رکھیے کہ وہ جواب بھی نہیں دے پائیں گے۔


Previous
Next Post »