لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) مختلف قسم کے حشرات، جراثیموں اور مچھروں سے ہماری جلد کو ہمہ وقت خطر رہتا ہے اور تمام تراحتیاط کے باوجود ہمیں کبھی کبھار جلد کھجانے کی ضرورت تو پیش آ ہی جاتی ہے جو کہ بعض اوقات شدید تکلیف کا باعث بھی بن سکتی ہے تو اس تکلیف سے نجات کیلئے چند آسان اور کارگر حل پیش خدمت ہیں۔
جلدی خارش اور خصوصاً مکھیوں اور بھڑ کے ڈنگ کی صورت میں بینونائٹ چکنی مٹی بہت مفید ہے۔ اسے پانی میں گھول کر پیسٹ بنا لیں اور متاثرہ جگہ پر لگائیں۔ کہ جلد پر ہونے والی خارش کیلئے سیب کا سرکہ متاثرہ جگہ پر لگائیں اور اگر آپ چکنی مٹی کا پیسٹ پانی کی بجائے سیب کے سرکے میں بنائیں تو یہ اور بھی مفید ہوگا۔
جلدی خارش اور حشرات کے ڈنگ کا ایک آسان علاج پودینے کا استعمال ہے۔ پودینے کے پتوں کو پیس کر متاثرہ جگہ پر لگایا جا سکتا ہے۔
اسی طرح ایلوویرا کا استعمال جلد کی تمام تکالیف میں مفید ہے۔ ایلوویرا کا ایک ٹکڑا توڑ کر اسے لمبائی کے رخ کاٹ لیں اور اس کے اندر سے گاڑھا مادہ نکال کر براہ راست جلد پر لگائیں۔
کیڑے مکوڑوں یا حشرات کے کاٹنے کی صورت میں پھلوں کے چھلکے بھی مفید ثابت ہوتے ہیں۔ کیلے کا چھلکا یا تربوز کا چھلکا متاثرہ جگہ پر رگڑا جا سکتا ہے اور جلد پر جلن کی صورت میں جئی کا آٹا بہت مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ پانی کے ساتھ اس کاپیسٹ بنا کر متاثرہ جگہ پر لگائیں۔
ConversionConversion EmoticonEmoticon